جموں و کشمیر کے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر نے اے ایس جی ہسپتال قمرواری کے اشتراک سے گرین کیمپس میں یونیورسٹی کے طلباء، اسکالرز اور یونیورسٹی کے عملے کے لیے آنکھوں کی مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں 150 سے زائد طلباء، سکالرز اور اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔ اس کیمپ کا افتتاح رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے کیا۔ Free Eye Checkup Camp by Kashmir University in Green Campus
Eye Checkup Camp in Kashmir University: کشمیر یونیورسٹی میں آنکھوں کے مفت معائنہ کیمپ
سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر (Central University of Kashmir) نے اے ایس جی ہسپتال قمرواری کے تعاون سے آنکھوں کا مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Free Eye Checkup & Blood Donation Camp: پلوامہ میں مفت آنکھوں کا چیک اپ اور خون عطیہ کا کیمپ
اس موقع پر اے ایس جی ہسپتال کے آپٹومیٹرسٹ عرفان احمد، ریفریکشنسٹ عادل رشید اور اے آر ٹیکنیشن ہارون احمد اور یونیورسٹی کے اسٹاف ممبران بشمول ڈاکٹر شیبا، جاوید خان اور جاوید احمد راتھر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زرگر نے کہا کہ 'یہ کیمپ طلباء اور عملے کی فلاح و بہبود کے لیے منعقد کیا گیا تھا اور مستقبل میں بھی ایسے مزید ہیلتھ کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔' سی یو کے ہیلتھ سنٹر کے عملے نے آنکھوں کے مفت چیک اپ کیمپ کے انعقاد پر اے ایس جی ہسپتال کا شکریہ ادا کیا۔