وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے دورسوما منیگام علاقے میں سڑک حادثے میں چار سیاح شدید زخمی ہوگئے۔سرینگر لداخ شاہراہ پر جمعہ کی صبح سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 4 سیاح زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر سے لداخ جانے والی ٹیمپو گاڑی سڑک کے کنارے حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار سیاح شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لئے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ منتقل کردیا۔