اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی - بچائو کارروائی

ضلع گاندربل کے وائل علاقے میں سڑک حادثے کے دوران چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

گاندربل: سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی
گاندربل: سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی

By

Published : Oct 7, 2021, 5:48 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وائل علاقے میں جمعرات کو سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

گاندربل: سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی

اطلاعات کے مطابق ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK16B-1916 گٹلی باغ سے گاندربل جارہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار مقامی نوجوان زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے افراد میں عمر رشید صوفی ولد عبدالرشید صوفی ساکن گٹلی باغ، دانش احمد ساکن باکورہ، شبو ساکن ڈوبی پورہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:گاندربل: چھترگل میں کھیل کا میدان تعمیر کیے جانے کا مطالبہ

گاندربل: نالہ سندھ میں ڈوبنے والے جے سی بی کنڈکٹر کی تلاش جاری

حادثہ کے فوری بعد مقامی باشندوں نے بچاؤ کارروائی شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

گاندربل پولیس نے حادثے کی نسبت ایک کیس درج کرکے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details