وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مشہور روحانی بزرگ اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ میاں بشیر احمد لاروی، جو نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر جنگلات میاں الطاف کے والد بھی تھے، چند روز قبل 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میاں بشیر کے چہلم پر میاں الطاف کے گھر جاکر ان کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔
عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے دیگر سینیئر لیڈران کے ہمراہ مرحوم کے مقبرہ پر گل باری کرکے مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت کی۔