سرینگر اور لداخ شاہراہ کو آج گاڑیوں کی آمدو رفت کے لیے کھول دیا گیا۔ اس سلسلے میں زوجیلا پاس پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے ڈی جی راجیو چودھری تھے۔ اس تقریب میں بیکن اور فوج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس شاہراہ کو دسمبر ماہ میں برفباری ہونے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔
شاہراہ کے کھلنے سے لداخ میں رہائش پذیر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ غور طلب ہے کہ یہ شاہراہ لداخ کے لئے اہم مانی جاتی ہے۔ اس شاہراہ کے بند رہنے سے لداخ میں رہائش پذیر لوگ کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔