اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire in Kangan Ganderbal رام واری گنڈ میں آگ لگنے سے ایک کچا مکان خاکستر

گاندربل کے رام واری گنڈ کنگن سب ڈویژن میں گزشہ شب آگ کی ایک واردات میں ایک کچا مکان( کھوٹہ) خاکستر ہوا ہے۔ مقامی لوگوں اور محکمہ فائر سروس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 12, 2023, 5:20 PM IST

رام واری گنڈ میں آگ لگنے سے ایک کچا مکان خاکستر

گاندربل:ضلع گاندربل کے رام واری گنڈ کنگن سب ڈویژن میں اگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک کچا مکان( کوٹھہ ) جل کر خاکستر ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ اشتیاق احمد ٹھیکرے کے کوٹھہ میں دوران شب لگ گئی۔ مقامی لوگوں اور فائر سروس کے عملے نے اگرچہ جائے واردات ہر پہنچ کر اسے بچانے کی کافی کوشش کی، تاہم بیانک آگ سے کچے مکان کو مکلم طور خاکستر کیا ہے۔ محکمہ فائر ینڈ ایمرجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ہے۔ بتادیں کہ کشمیر میں گزشتہ برس پچیس سو آگ کی وارداتیں رونما ہوئی تھیں، ان وارداتوں سے کروڑوں روپیئے کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ آگ کی ان واقعات میں مجموعی طور پر دس افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:Valley Sees 2500 Fire Incidents کشمیر میں گزشتہ برس 2500 آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے مطابق موسم سرما میں ان وارداتوں میں اضافہ درج کیا جاتا ہے۔ کیوں کہ اس ٹھٹھرتے موسم میں سردی سے نجات پانے کے لئے گرمی کے آلات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے مطابق سنہ 2022 میں 1700 مکانیں، دکانیں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچے تباہ ہوئے ہیں۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے مطابق ان وارداتوں میں سب سے زیادہ وارادت سرینگر میں پیش آئے، جہاں مجموعی طور پر چار سو ڈھانچے خاکستر ہوئے۔ ان میں 35 دکانیں 13 شاپنگ کمپلیکس 14 گاڑیاں اور بجلی کے 60 ٹرانسفارمر تباہ ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details