اردو

urdu

Nocturnal Fire Damages Rice Mill:  رائس مِل میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کی مشین خاکستر

By

Published : Feb 3, 2023, 12:14 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 7:46 PM IST

گاندربل کے ووسن علاقے میں شبانہ آتشزدگی کے دوران رائس مِل میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی مشین خاکستر ہو گئی جبکہ آگ کے سبب ایک اسکوٹی اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ Fire Damages Rice Mill in Kangan Ganderbal

چاول کی چکی میں آتشزدگی، لاکھوں کی مشینری خاکستر
چاول کی چکی میں آتشزدگی، لاکھوں کی مشینری خاکستر

چاول کی چکی میں آتشزدگی، لاکھوں کی مشینری خاکستر

گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں شبانہ آتشزدگی کے دوران چاول کی چکی میں موجود لاکھوں روپے کی مشینر خاکستر ہو گئی۔ آتشزدگی کے سبب عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے تاہم آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ ضلع کے ووسن، کنگن علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ آگ نمودار ہونے کے بعد مقامی باشندوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہیں آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی عملہ نے علاقے علاقے میں پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ فائر عملہ نے بتایا کہ انہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران عمارت سمیت اس میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی تھی۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم بظاہر شارٹ سرکٹ کے سبب آگ نمودار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے سبب چکی میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک بشمول مشینری، ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر DL3CUV-7847 اور ایک اسکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK16B-1617 مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مزید پڑھیں:سال 2022 میں گاندربل میں آتشزدگی کی 171 وارداتیں

مقامی سرپنچ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ چکی کے مالک ثناء اللہ شیخ ولد غلام احمد شیخ داکنہ ووسن، کنگن نے قرضہ لیکر اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔ انہوں نے متعلقہ حکام خصوصاً ضلع انتظامیہ، محکمہ ہارٹیکلچر سے متاثرہ کی فوری امداد اور معاونت کے ساتھ ساتھ انہیں سبسڈی پر جدید مشینری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ پھر سے اپنا کاروبار شروع کرکے اپنے اور اہل و عیال کو فاقی کشی سے بچا سکے۔

Last Updated : Feb 3, 2023, 7:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details