اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Damages Hotel کلن گنڈ کنگن میں آتشزدگی سے ہوٹل کو نقصان - ہوٹل میں آتشزدگی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کلن گنڈ کنگن میں ہفتے کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک ہوٹل کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں، پولیس، اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو بڑے نقصان سے بچایا ہے۔ Fire Damages Hotel In sonmarg

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 7, 2023, 10:01 PM IST

کلن گنڈ کنگن میں آتشزدگی سے ہوٹل کو نقصان

گاندربل:وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں ایک ہوٹل اور دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کلن گنڈ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک ہوٹل کو نقصان پہنچا ہے۔Fire Damages Hotel

اطلاع کے مطابق سنیچروار کی صبح کلن گنڈ علاقے میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب سرینگر سونہ مرگ شاہراہ پر واقع ایک ہوٹل ہمالیہ ریزورٹ میں اچانک آگ ظاہر ہوئی ۔ آگ نے ہوٹل کے اوپری منزل کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔Himalaya resort kullan sonamarg Gutted

مقامی لوگوں، پولیس، اور محکمہ فائیر اینڈ ایمرجنسی نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ پولیس نے اس نسبت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکے۔

مزید پڑھیں: Fire in Baramulla بارہمولہ اور گاندربل میں آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر


بتادیں کہ شمالی کشمیر کے اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کے جلال صاحب علاقے میں ہفتے کی صبح ایک دو منزلہ رہائشی مکان آگ لگنے سے خاکستر ہوئے ۔اس آگ کی واردات میں دو رہائشی مکانوں (ایک دو منزلہ اور ایک یک منزلہ) کو نقصان پہنچا۔ Residential houses gutted in Baramulla Fire

ABOUT THE AUTHOR

...view details