اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farooq Visits Yatri Base Hospital: فاروق عبداللہ نے کی بیس اسپتال میں نرسز کو تعینات کرنے کی سفارش

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گاندربل میں یاتریوں کے لیے قائم کیے گئے بیس اسپتال کے دورے کے دوران انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہتر موسم کے لیے بھی دعا کی۔ Farooq Abdullah Reviews Yatra Arrangements

Farooq Abdullah Reviews Yatra Arrangements
Farooq Abdullah Reviews Yatra Arrangements

By

Published : Jun 21, 2023, 4:47 PM IST

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یاتریوں کو فراہم کی جانب والی سروسز کا لیا جائزہ

گاندربل:جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں یاتریوں کے لیے قائم کیے گئے بیس اسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران فاروق عبد اللہ نے یاتریوں کو فراہم کی جانب والی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے بیس اسپتال میں نرسز کو تعینات کرنے کی سفارش کی۔

فاروق عبداللہ بیس کیمپ سمیت دیگر ٹرانزٹ کیمپس میں یاتریوں کے لیے تمام طرح کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خوشگوار موسم کے لیے بھی دعا کی۔ فاروق کا کہنا ہے کہ کشمیر کے باشندوں نے صدیوں سے ہی یاتریوں کا استقبال کیا ہے تاہم انہوں نے گزشتہ برس بادل پھٹنے کے سبب ہوئی اموات کا تذکرہ کرتے ہوئے بہتر اور خوشگوار موسم کے لیے بھی دعا کی تاکہ ’’یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ اور بغیر کسی حادثہ کے انجام پذیر ہو۔‘‘

واضح رہے کہ رواں برس 62 دنوں تک جاری رہنے والی امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو ہوکر 31 اگست کو چھٹی مبارک کی روایتی پوجا پاٹ کے ساتھ ہی اختتام ہوگی۔ امرناتھ یاترا کو پر امن اور منظم طریقے سے منعقد کرنے کو یقین بنائے جانے کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ تمام طرح کی تیاریاں کر رہی ہے جس کے لیے تقریبا دو سو سویل سروسز افسران کو یاترا کے لئے خصوصی طور تعینات کیا گیا ہے۔ ادھر، یاترا کی حفاظت کے لئے پولیس، نیم فوجی دستے اور فوج نے بھی تیاریاں مکمل کی ہیں اور انکے افسران آئے روز اس ضمن میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:DG BSF on Amarnath Yatra: یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے تیار ہیں،ڈی جی، بی ایس ایف

قابل ذکر ہے کہ سطح سمندر سے ساڑھے تین ہزار سے بھی زائد میٹر کی بلندی پر واقع امرناتھ گپھا کے لیے جانے والے دونوں راستوں - جنوبی کشمیر کے پہلگام اور وسطی کشمیر کے بال تل - پر اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ عام آمد و رفت کو یاترا کے قافلوں کے دوران روک دیا جائے گا۔ یاترا روٹ پر مرکزی وزارت داخلہ نے یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کی غرض سے 60 ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 سونمرگ میں گھوڑے کے انشورنس کا آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details