اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farooq Abdullah Slams NATO over Ukraine Russia War: روس یوکرین جنگ کے لیے ناٹو ذمہ دار، فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ Former Chief Minister Dr Farooq Abdullah نے بدھ کے روز روس یوکرین جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Farooq Abdullah Slams NATO over Ukraine Russia War

Two Brothers killed in Ganderbal: فاروق عبداللہ نے سڑک حادثہ میں ہلاک پوئے دو بھائیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی
Two Brothers killed in Ganderbal: فاروق عبداللہ نے سڑک حادثہ میں ہلاک پوئے دو بھائیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی

By

Published : Mar 2, 2022, 9:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2022, 9:51 PM IST

گاندربل:نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے گاندربل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روس یوکرین جنگ کے حوالے سے ناٹو کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ''اس جنگ سے کے لیے سب سے بڑا ذمہ دار ناٹو ہے۔'' این سی صدر نے کہا کہ ''نیٹو کو کیا پڑی تھی کہ روس کی سرحدی ریاستوں کو اپنے اتحاد میں شامل کرے۔ نیٹو کے اس اقدام کی وجہ سے روس کو ڈر لگا اور لگے گا بھی، جس کی وجہ سے روس نے یہ حملہ کیا۔''

انہوں نے مزید کہا کہ ''روس نے بار بار ناٹو کو انتباہ دیا تھا کہ ایسا نہ کریں اور اگر ناٹو نے یوکرین کو ناٹو تنظیم میں شامل کرنے کی ضد نہیں کی ہوتی تو یہ حملہ نہیں ہوتا۔''

Farooq Abdullah Slams NATO over Ukraine Russia War: فاروق عبداللہ نے روس یوکرین جنگ پر تشویش کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ دینا بھر کے غریب طلبا یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ آج ان کا حال برا ہے، پریشان حال ہیں۔ اس سب کا ذمہ دار ناٹو ہے۔

اس موقع پر فاروق عبداللہ نے بی جے پی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ترقی کے دعوے کر رہے ہیں تو وہ دکھائیں کہ کون سی ترقی کہاں پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں، جو پارٹیوں سے لوگوں کو نکال کر اپنے ساتھ ملاتے ہیں تاکہ الیکشن جیت سکیں۔ Farooq Abdullah Slams BJP

یہ بھی پڑھیں:

Russia-Ukraine War: خارکیف کو فورا چھوڑ دیں، یوکرین میں بھارتی سفارت خانہ کی نئی ایڈوائزری

دراصل ڈاکٹر فاروق عبداللہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہوئے دو بھائیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے گاندربل پہچے تھے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ Farooq Abdullah Slams NATO over Ukraine Russia War

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سڑک حادثہ میں ہلاک ہوئے دو بھائیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ Farooq Abdullah meets Ganderbal Accident Victims Family۔ پارٹی لیڈر علی محمد ساگر، این سی ضلع صدر گاندربل، یوتھ ضلع صدر شیخ گوہر اور دیگر لیڈران کے ساتھ فاروق عبداللہ نے مرحوم کے لیے خصوصی دعائیہ میٹنگ میں بھی حصہ لیا۔

Last Updated : Mar 2, 2022, 9:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details