گاندربل:مرکزی حکومت کی جانب سے آزادی کے امرت مہوتسو کے پیش نظر دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی ترنگا ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں، سیاسی جماعتوں نے بھی ترنگا ریلیز کا اہتمام کیا۔ ترنگے کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتے وقت بعض اوقات دانستہ یا نادانستہ ’ترنگے کی ناقدری‘ کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، بعض اوقات ریلی ختم ہونے کے بعد ترنگے کو سڑکوں اور پارکس میں پھینک دیا جاتا ہے۔ SSB Trooper’s Exemplary Behaviour Towards Tricioour
Exemplary Behaviour of Solider in Ganderbal حفاظتی اہلکار کا ترنگے کے تئیں قابل تقلید عمل - پارک میں پڑے ترنگے کو سینے سے
وسطی کشمیر کے منی سیکریٹریٹ گاندربل میں تعینات ایک حفاظتی اہلکار نے پارک میں پڑے ترنگے کو سینے سے لگا کر ملی غیرت کا ثبوت دیا۔ Exemplary behaviour of Soldier in Ganderbal Towards Tricolour
![Exemplary Behaviour of Solider in Ganderbal حفاظتی اہلکار کا ترنگے کے تئیں قابل تقلید عمل حفاظتی اہلکار کا ترنگے کے تئیں قابل تقلید عمل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16526191-thumbnail-3x2-ganderbal-tricolor-aspera.jpg)
حفاظتی اہلکار کا ترنگے کے تئیں قابل تقلید عمل
حفاظتی اہلکار کا ترنگے کے تئیں قابل تقلید عمل
ضلع گاندربل کے منی سیکریٹریٹ میں تعینات ایک حفاظتی اہلکار نے پارک میں پڑے ترنگے کو سینے سے لگا کر ملی غیرت کا ثبوت دیا۔ نمائندے کے مطابق منی سیکریٹریٹ کی حفاظت پر مامور ایس ایس بی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو منی سیکریٹریٹ گاندربل کی پارک میں پڑے ترنگے پر نظر پڑی تو انہوں نے فوری طور تنرنگے کو اٹھا کر سینے سے لگایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ SSB Trooper Tricolour