گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن قصبے میں منگل کو ایک 55 سالہ خاتون گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی۔Road Accident Kills Women in Kangan
سرکاری زرائع نے بتایا کہ ایک آئی 20 کار زیر نمبر JKOIX-3794 نے پرینگ کنگن کے قریب ایک خاتون کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کے لیے سب ضلع ہسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں دوران علاج انہوں نے دم توڑ دیا۔متوفی کی شناخت مغلی بیگم زوجہ مرحوم محمد عبداللہ بھٹ ساکن چنیر کنگن کے طور پر ہوئی ہے۔