اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ganderbal Road Accident: سرینگر لیہہ شاہراہ پر حادثہ، آٹھ افراد زخمی - گاندربل حادثہ آٹھ افراد زخمی

ضلع گاندربل میں سرینگر لیہہ شاہراہ پر سڑک حادثہ میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

سرینگر لیہہ شاہراہ پر حادثہ، آٹھ افراد زخمی
سرینگر لیہہ شاہراہ پر حادثہ، آٹھ افراد زخمی

By

Published : Mar 15, 2023, 7:29 PM IST

گاندربل (جموں و کشمیر):وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں سڑک حادثہ میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بعض شدید افراد کو بہتر طبی نگہداشت کے لیے سرینگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز (سکمز) صورہ ریفر کر دیا گیا۔ یہ حادثہ ضلع کے تھیون مقام پر سرینگر جموں لیہہ شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثہ کی نسبت پولیس نے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

سرینگر لیہہ شاہراہ پر حادثہ، آٹھ افراد زخمی

ابتدائی معلومات کے مطابق ضلع گاندربل کے تھیون علاقے میں سرینگر لداخ شاہراہ پر ایک لوڈ کیریئر، مبینہ طور تیز رفتاری کے باعث، الٹ گیا جس کے نتیجے میں لوڈ کیرئیر میں سوار آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد مقامی باشندوں، رضاکاروں نے زخمی ہوئے افراد کو فوری طور ضلع کے ٹراما اسپتال، کنگن پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں میں سے بعض افراد کو بہتر طبی نگہداشت کے لیے سرینگر کے صورہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

جموں و کشمیر پولیس نے اس ضمن میں موقع پر پہنچ کر حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن کنگن میں ایک کیس درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کی طرح سرینگر لیہہ شاہراہ پر بھی بعض اوقات ٹریفک حادثات کے دوران انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے، وہیں ان حادثات میں زخمی ہونے والے افراد عمر بھر کے لیے معذور بھی ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Three Tourists Injured in Ganderbal: گاندربل حادثہ میں تین سیاح زخمی

ٹریفک حکام نے عوام الناس سے ٹریفک قوانین کی سختی سے پاسداری عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اوور اسپیڈنگ اور غیر مسافر بردار گاڑیوں کو منی بس کے طور پر استعمال کرنے سے سختی سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے ٹریفک حکام پر بھی لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی آ سکے۔ دریں اثناء، لوگوں نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہ کرنے اور تنگ سڑکوں کی کشادگی میں سستی کا مظاہرہ کرنے پر بھی انتظامیہ، متعلقہ محکمہ جات کی سخت تنقید کی ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکیں بھی بعض اوقات حادثات کا موجب بن سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details