اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid-ul-Fitr 2023 جموں و کشمیر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی - Eid ul Fitr Poonch

اسلامی کیلنڈر کے مطابق سنہ دو ہجری میں رمضان کے روزے مسلمانوں پر فرض کئے گئے اور اس کے بعد عید کا سلسلہ شروع ہوا۔ عید کے دن اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ لوگ اللہ کا شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں 30 روزے رکھنے کی توفیق دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 22, 2023, 10:17 PM IST

مذہبی جوش اور جزبے کے ساتھ جموں و کشمیر میں عید کا تہوار منایا گیا

گاندربل: عیدالفطر کے سلسلے میں جہاں عید نماز وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں کہیں بارشوں تو کہیں مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود بھی ادا کی گئی۔ وہیں عیدالفطر کے سلسلے میں یہ نماز گاندربل کے مرکزی عیدگاہ اہل حدیث نزدیک ایس پی آفس گاندربل میں بھی ادا کی۔مرکزی عیدگاہ اہل حدیث میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی ۔ اس دوران کشمیر میں امن وامان کےلئے دعا کی گئی۔ اس دوران عالم اسلام کےلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

اپنے خطبے میں مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں مولوی صاحبان نے عیدالفطر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دوسری جانب ہر مسجد اور عیدگاہ کے اردگرد سکیورٹی کے اچھے انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ ضلع انتظامیہ گاندربل کی طرف سے خاص کر میونسپل کونسل گاندربل کی طرف سے صفائی کے اچھے خاصے انتظامات کئے گئے تھے۔

مذہبی جوش اور جزبے کے ساتھ جموں و کشمیر میں عید کا تہوار منایا گیا

پونچھ

ادھر جموں و کشمیر کے پیر پنچال کے مختلف مقامات سمیت ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی عیدالفطر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ جہاں منڈی، لورن، ساوجیاں، اور ساتھرہ کی متعدد عیدگاہوں اور جامع مساجد میں عید الفطر کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس متبرک دن کے موقع پر علماء کرام نے عیدالفطر کے حوالے سے مدلل بیانات سے عوام الناس کو مستفید کیا۔

منڈی میں سب سے بڑی تقریبات رضائے مصطفی نوارانی جامع مسجد تکیہ شریف اعلی پیر راجپورہ منڈی، اور قدیم عیدگاہ منڈی میں منعقد ہوئیں۔ ان کے علاوہ جامع مسجد قاسمی منڈی، جامع مسجد المصطفی منڈی کے علاوہ بلاک لورن کی مرکزی عیدگاہ، جامع مسجد بس اڈا، و تحصیل بھر کی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر اداکی گئی۔ بعد نماز علماء نے عالم انسانیت اور بالخصوص یو ٹی جموں و کشمیر میں امن و امان و بھائی چارہ کے لئے دعا کی گئی۔وہیں انتظامیہ نے عیدالفطر کے مدنظر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گیے تھے۔

مزید پڑھیں:Eid Ul Fitr In Pir Panjal ڈوڈہ اور پونچھ میں نماز دوگانہ ادا کی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details