گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت گاندربل کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق، اسسٹنٹ ڈرگس کنٹرولر گاندربل، اسسٹنٹ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی، فوڈ سیفٹی کی سربراہی میں افسران کی ایک ٹیم نے ضلع ہسپتال گاندربل کے باہر واقع دوائی کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ دوائیوں اور انسولین سرینج کا فزیکل آڈٹ کیا گیا۔
Inspection of Medical Stores In Ganderbal ڈرگ افسران نے میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا - ضلع ہسپتال گاندربل
گاندربل میں مختلف محکموں کے افسران کی ایک ٹیم نے متعدد ادویہ دکانوں کا معائنہ کیا۔ Inspection Of Medical Stores In Ganderbal
مجموعی طور پر دس دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور لائسنس کی شرائط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ایک دکان کو موقع پر بند کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈرگس کنٹرولر گاندربل کی جانب سے دوائی کی دکانیں چلانے والوں کو کمپیوٹرائزڈ بلنگ شروع کرنے اور جہاں ضرورت ہو وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ہدایات بھی دی ۔ساتھ ہی ان کی دکانوں کے باہر منشیات کے استعمال کے نتائج کو ظاہر کرنے والے بڑے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی نے ہر صارف کو یومیہ کیش میمو جاری کرنے پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: DDC Chairperson Ganderbal ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نے ناگپاو کی تخلیق نو کے کاموں کا آغاز کیا