گاندربل: جموں و کشمیر ڈرگ کنٹرول آرگنائزیشن اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا Pradhan Mantri Bhartiya Jan Aushadhi Pariyojna نے آج ڈی ایچ گاندربل میں صحت اور طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری وویک بھردواج کی ہدایت پر 13ویں جن اوشدھی پبلک آؤٹ ریچ پروگرام Public Outreach Programme in Ganderbal کا انعقاد کیا۔
گاندربل میں جن اوشدھی پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام اس پروگرام کا مقصد اس اسکیم کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے معیاری ادویات عام لوگوں کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ پورے جموں و کشمیر میں اس طرح کے سینکڑوں میڈیکل سینٹرز (اسٹور) پہلے ہی قائم ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر عرفانہ احمد تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے اسکیم کے فوائد پر روشنی ڈالی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بھی اسکیم کے فوائد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم کی کامیابی کے لیے اپنا تعاون پیش کریں۔
رفعت نذیر نوڈل آفیسر، پی ایم بی آئی برائے جموں و کشمیر اور لداخ نے ضلع گاندربل میں پیشرفت اور مستقبل کے امکانات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے تفصیل سے اس بات پر زور دیا کہ مرکز کے کام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے ادویات کی دستیابی کو کس طرح بہتر طریقے سے مہیا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے لوگوں کو سستی قیمتوں پر بہترین معیار کی دوائیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور جن اوشدھی کیندرا کے قریب واقع "جن اوشدھی سوگم" موبائل ایپ کے بارے میں جانکاری دی۔
یہ بھی پڑھیں : Drug Awareness Program: وومنس ڈگری کالج پلوامہ میں منشیات کے خلاف بیداری پروگرام
یہ پروگرام عرفان احمد ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر، ضلع گاندربل کے ڈرگ کنٹرول افسران، انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ گاندربل اور انچارج سی ایم او گاندربل کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔