اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: پل تعمیر نہ ہونے سے عوام پریشان - گاندربل

گاندربل میں واقع وائل کے مقام پر گذشتہ کئی دہائیوں سے پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پل تعمیر نہ ہونے سے عوام پریشان

By

Published : Apr 2, 2019, 12:11 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے گزرنے والے سرینگر لہہ شاہراہ کہیں نہ کہیں علاقے کی ریڑ کی ہڈی تسلیم جاتی ہے، تاہم اس ضلع سے گزرنے والی نالہ سندھ پر وائل کے مقام پر پل پچھلی کئی دہائیوں سے علاقے کے لوگوں کو کئی مشکلات درپیش ہے۔

واضح رہے کہ یہ پل برسوں پہلے فوج نے تعمیر کیا تھا، جس کے بعد یہ پل سیلاب کی نظر ہوا، اور اسے عارضی طور پر تعمیر کیا گیا۔

اگرچہ علاقے کے لوگ گذشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل دو طرفہ پل بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں، تاہم یہ علاقے کی مانگ آج تک محض ایک مانگ ہی بن کر رہ گئی ہے۔

علاقے کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پل سے گزرنے کے لیے کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص کر اس وقت جب امرناتھ یاترا کا موسم ہو اور گرمیوں میں جب سیاہ سونمرگ، ہو جواس، ککرناگ اور کھنبل وغیرہ گھومنے کے لیے آتے ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2018 میں دو طرفہ بنانے کے لیے قومی بینک نے 15 کروڑ روپیہ واگزار کیا تھا تاہم کسی نامعلوم وجوہات کے بنا پر اس پیسے کو ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا۔

علاقے کے لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پل کی تعمیر جلد سے جلد کرکے علاقے کے لوگوں کی مشکلات ختم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details