ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس کی طرف سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت کیمونٹی ہال ڈوڈہ میں ''منشیات کے مضحر اثرات اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی'' کے موضوع پر ایس ایس پی عبدالقیوم کی قیادت میں نکڑ ناٹک ڈرامہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر وکاس شرما مہمان خصوصی جب کہ سیول سوسائٹی میونسپل کونسل کے صدر وید پرکاش گپتا بطور مہمان موجود تھے Doda police organized a drug awareness program۔
نُکڑ ناٹک کی ٹیم نے اپنے کردار کے ذریعے منشیات کے استعمال کے بُرے اثرات اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے کی جارہی کوششوں کی منظر کشی کی اور شرکا تک یہ پیغام پہنچایا کہ منشیات کس طرح سماج میں بُرائیوں کو پیدا کر رہا ہے۔
اس موقع پر نوجوان نسل کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو قائم رکھنے اور فروغ دینے کے لیے ترغیب دی گئی۔
ایس ایس پی ڈوڈہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر بات کی۔