اردو

urdu

ETV Bharat / state

DLSA Ganderbal Organised Legal Awareness Programme : گھریلو تشدد سے متعلق گاندربل میں آگاہی پروگرام منعقد - گاندربل آگاہی پروگرام کا انعقاد

آگاہی پروگرام کے دوران مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ خود کو قانون کی متعلقہ دفعات کے بارے میں مناسب معلومات سے آراستہ ہوکر Legal Awareness Programme in Ganderbalمعاشرے کی تعمیر و ترقی خصوصا خواتین کو با اختیار بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

DLSA Ganderbal Organised Legal Awareness Programme : گھریلو تشدد سے متعلق گاندربل میں آگاہی پروگرام منعقد
DLSA Ganderbal Organised Legal Awareness Programme : گھریلو تشدد سے متعلق گاندربل میں آگاہی پروگرام منعقد

By

Published : May 25, 2022, 9:05 PM IST

ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے ’’گھریلو تشدد ایکٹ 2005‘‘ سے متعلق ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ DLSA Ganderbal Organised Legal Awareness Programme in Ganderbalگورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول صفاپورہ کے باہمی تعاون سے منعقدہ آگاہی پروگرام کے دوران خواتین کے حقوق، تحفظ، قانونی اختیارات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ آگاہی پروگرام چیئرپرسن ضلع لیگل سروس اتھارٹی و پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل شازیہ تبسم کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

گھریلو تشدد سے متعلق گاندربل میں آگاہی پروگرام منعقد
گھریلو تشدد سے متعلق گاندربل میں آگاہی پروگرام منعقد

آگاہی پروگرام میں گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول صفا پورہ میں زیر تعلیم طلبہ، تدریسی و غیر تدریسی عملہ سمیت ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سے منسلک اراکین و طلبا نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مقررین نے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے قانونی امداد کی وضاحت کی۔Awareness Programme in Ganderbal انہوں نے مختلف حکومتی اداروں، عدلیہ، پولیس، سماجی کارکنوں، غیر سرکاری تنظیموں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

گھریلو تشدد سے متعلق گاندربل میں آگاہی پروگرام منعقد

مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ خود کو قانون کی متعلقہ دفعات کے بارے میں مناسب معلومات سے آراستہ ہوکر معاشرے کی تعمیر و ترقی خصوصا خواتین کو با اختیار بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ پروگرام کے دوران مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں تقاریر و مکتلف ثقافتی پروگرام وغیرہ شامل تھے۔ طلبا کی خاصی تعداد نے مقابلوں میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details