گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ تولہ مولہ میں واقع کھیر بوانی مندر کا صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے عقیدت مندوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ ان کے ساتھ ڈی آئی جی سینٹرل سوجیت کمار سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبہر، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس فیروز یحییٰ، سمیت دیگر اعلیٰ سیول اور پولیس کے حکام اور دھرما مٹھ ٹرسٹ کے اراکین بھی موجود تھے۔ PK Pole Visit Kheer Bhawani Temple
صوبائی کمشنر کشمیر نے کھیر بھوانی مندر میں کیے گئے انتظامات کا لیا جائزہ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے صوبائی کمشنر کشمیر کو آگاہ کیا کہ میلہ کی خوش اسلوبی سے منانے کے لیے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ صوبائی کمشنر کشمیر نے مندر کے انتظامات کا معائنہ کیا اور انتظامات کو مزید بڑھانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دھرما مٹھ ٹرسٹ کے اراکین کو ضروری ہدایات دیں۔
میلہ کا معائنہ کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ 'وہ ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ کو ہدایت دی کہ وہ دستکاری کے فن کی نمائش کے لیے اسٹال لگائے تاکہ یہاں آنے والے عقیدت مندوں کو مقامی دستکاری کے فن کے بارے میں آگاہی حاصل ہو اور یہ مقامی دستکاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو۔' Exhibition of handicrafts at Kheer Bhawani Temple Fair
انہوں نے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے ان کی سہولت کے لیے فراہم کی جانے والی بس سروس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیر بوانی مندر میں تشریف لائیں۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کے لیے انتظامات کرنے کے لیے مقامی لوگوں کو بھی سراہا جو کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔ ادھر مقامی مسلمانوں نے بھی اپنی جانب سے پوجا پاٹ میں استعمال ہونے والی اشیاء کے اسٹال لگائے ہیں جبکہ منگل کے روز گاندربل کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر کشمیری نے مندر میں حاضری دیتے ہوئے پوجا پاٹ میں حصہ لیا۔