گاندربل:ڈویژنل کمشنر کشمیر، پی کے پولے نے آج سونمرگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سردیوں کے دوران سونمرگ کو کھلا رکھنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ پی کے پولے نے پانی، بجلی، صحت، سڑک، فائر سروس، برف صاف کرنے کے آپریشن، موبائل کمیونیکیشن، ٹریفک مینجمنٹ، اور دیگر سہولیات کے لیے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔Div Com Kashmir visits Sonamarg
سونمرگ کو موسم سرما کے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ سیاحوں کے لیے تمام تر سہولیات خاص طور پر ہوٹل، پانی، بجلیکے انتظامات کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے مقام کے طور پر ہر سطح پر اس کی تشہیر کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے تاکہ موسم سرما میں سیاح سونہ مرگ کا رخ کر سکے۔Div Com Kashmir reviews winter preparedness in sonmarg
انہوں نے ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر اور سی ای او، ایس ڈی اے کو موسم سرما کے سیاحتی مقام کے طور پر اس کی وسیع تشہیر کے لیے ایک مناسب طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔ سی ای او، ایس ڈی اے کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ہوٹلوں کے نرخوں کو حتمی شکل دیں اور اسے 15 نومبر تک مطلع کریں۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق تمام انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔
ڈویژنل کمشنر نے چیف انجینئر جل شکتی کو تھجواس علاقے میں واٹر سپلائی سکیم پر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی اور اس کے علاوہ پیش رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کسی بھی مسئلے کو متعلقہ محکمے کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ زیر زمین پائپ بچھانے کا کام نومبر کے پہلے ہفتے میں مکمل ہو جائے اور تمام ادارے موسم سرما میں پانی فراہم کیا جاتا ہے۔