مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گاندربل میں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی خاتون امیدوار تسمینہ عادل کپرا نے اپنے حلقے کنگن کے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔
ڈی ڈی سی ممبر نے اپنے حلقے کا دورہ کر صورتحال کا جائزہ لیا ڈی ڈی سی ممبر نے بلاک کے کئی علاقوں کا دورہ کر متعلقہ افسران کو عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کے احکامات دیں۔
وہیں مقامی لوگوں نے ڈی ڈی سی ممبر تسمینہ عادل کا زبردست استقبال کیا۔
اس موقع پر تسمینہ عادل نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'علاقے میں کئی سڑکوں سے برف صاف کی گئی ہے تاہم ابھی بھی دور دراز علاقوں میں کئی ضروری گلی کوچے سے برف ہٹانے کی ضرورت ہے۔'
یہ بھی پڑھیں:جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت
انہوں نے کہا کہ 'کنگن کے بہت سارے علاقوں میں تیز ترین برف باری سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کئی ٹرانسفارمر بھی خراب ہو گیا ہے۔ جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔'