گاندربل:جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں کئی مقامات پر نالہ سندھ کے کناروں پر غیر قانونی طور کئی ڈھانچے تعمیر کیے گئے جنہیں انتظامیہ نے منہدم کرنے کے لیے خصوصی انہدامی کارروائی انجام دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مختلف محکمہ جات کی ٹیموں نے سترینا اور ڈاکٹرس کالونی پرنگ کنگن میں جے سی بی مشینوں کی مدد سے کئی تعمیرات، جن میں دو منزلہ ٹین پوش عمارتیں بھی شامل ہیں، کو منہدم کی کیا۔
عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مہم کو کنگن تحصیل کے دیگر علاقوں میں بھی جاری رکھا جائے۔ وہیں بعض مقامی باشندوں نے رشوت لیکر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’دو یا تین منزلہ عمارت ایک یا دو دن میں تعمیر نہیں ہو سکتی، ان غیر قانونی تعمیرات کے گئی رشوت لیکر آنکھیں بند کرنے والے راشی افسران کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔‘‘