اردو

urdu

گاندربل: کچرے کو ٹھکانے لگانے کی مہم

ضلع انتظامیہ کی جانب سے گاندربل میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جانکاری دی گئی کہ کس طرح سے گیلے اور سوکھے کچرے کو ٹھکانے لگایا جا سکتا ہے۔

By

Published : Mar 19, 2021, 5:36 PM IST

Published : Mar 19, 2021, 5:36 PM IST

کچرے کو ٹھکانے لگانے کی مہم
کچرے کو ٹھکانے لگانے کی مہم

گاندربل میں ڈاریکٹوریٹ آف رورل سینیٹیشن کے افسران نے صفاپورہ کے علاقے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ گھر گھر جاکر لوگوں کو صفائی کے بارے میں جانکاری دی۔

کچرے کو ٹھکانے لگانے کی مہم

اس موقع پر لوگوں کو سوچھ بھارت مشن کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا گیا کہ کس طرح سے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھا جائے، تاکہ بستی کے لوگ انفکشن سے محفوظ رہیں۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے محکمہ رورل سینیٹیشن کا شکریہ ادا کیا اور علاقے میں مزید کیمپ لگانے کے لئے محکمہ سے گزارش کی ہے تاکہ علاقے کو مزید خوبصورت رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع گاندربل: ’طبی مرکز میں ایک ڈاکٹر کثیر آبادی کے لیے ناکافی‘

اس موقع پر نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے لکشمی کانت شندے جو کہ مہاراشٹر کے رہنے والے ہیں اور اس علاقے میں آئی ہوئی مرکزی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، نے کہا کہ 'ایس بی ایم کے تحت ہم مرکزی سرکار کے کہنے پر ہم یہاں آئے ہیں۔ ہم یہ جانکاری کیمپ جموں میں کر چکے ہیں اور اب آج یہاں پر کر رہے ہیں۔ اس میں ہم لوگوں کو جانکاری دے رہے ہیں کہ کس طرح سے گیلے اور سوکھے کچرے کو ٹھکانے لگا سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details