گاندربل (جموں کشمیر) :محکمه دیہی ترقی کے ڈائریکٹر، شبیر حسین بٹ، نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر نے ضلع میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج اداروں کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کانفرنس ہال منی سیکریٹریٹ گاندربل منعقدہ میٹنگ کے دوران اسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، گاندربل ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے ڈائریکٹر دیہی ترقی کو مختلف اسکیموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مستقل میں طے کیے گئے اہداف کے حصول اور اس کے بارے میں مرتب کی گئی حکمت عملی کے بارے میں بھی ڈائریکٹر کو آگاہ کیا۔ وہیں ڈائریکٹر نے دیہی ترقی محکمہ کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی میں نظم و ضبط کے اہم کردار پر ڈالی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی پروجیکٹس کی بر وقت تکمیل کو ترجیح دیں۔ ڈائرکٹر نے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے مقصد کے بارے میں تفصیل سے متعلقہ افسران کے ساتھ غور و خوض کیا۔