گاندربل:ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے آج اچانک ضلع اسپتال گاندربل کا دورہ کرکے وہاں پر شروع کیے گئے آن لائن سسٹم کا معائنہ کیا۔جبکہ اسپتال کے او پی ڈی سیکشن میں موجود ڈاکٹروں کی ڈیوٹی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ Director Health Services Made a Surprise Visit
ناظم صحت نےضلع اسپتال گاندربل کا اچانک دورہ کیا انہوں نے اسپتال میں موجود بیماروں اور تیمارداروں سے بھی بات چیت کرکے انہیں در پیش مشکلات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ چیف میڈیکل آفیسر گاندربل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال گاندربل کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ District Hospital Ganderbal
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ دراصل ہم نے اوپی ڈی سے لے کر ڈاکٹروں کی ڈیوٹی تک تمام سسٹم میں آن لائن سسٹم شروع کیا ہے، اور میرے دورے کا مقصد وہی دیکھنا تھا کہ یہ شروع کیا گیا ہے یا نہیں اسکے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ اسپتال کی صفائی اور ملازمین کی حاضری دیکھ کر بھی میں اور اسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ ساتھ ان کے تیماردا بھی خوش نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چونکہ اسپتال نیا نیا شروع ہوا ہے اور اس میں جو بھی خامیاں ہوں گی، انہیں بھی بہت جلد دور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Six Absent Doctors Sacked جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی کارروائی، چھ غیرحاضر ڈاکٹرز برطرف