اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Link Road in Ganderbal Irks residents : گاندربل، خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث لوگوں کو مشکلات - لنک روڈ کی مرمت

ضلع گاندربل کے نیلانجون، کنگن کے باشندوں کے مطابق سڑک کی تعمیر و کشادگی کے لیے انہوں نے اپنی اراضی وقف کی تاہم انکے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ نے نے محض نشاندہی کرکے اور سڑک کی کھدائی کے بعد علاقے کو پس پشت ڈال دیا۔

محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم توجہی
محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم توجہی

By

Published : Apr 19, 2022, 8:34 PM IST

ضلع گاندربل کے نیلانجون، کنگن میں پاؤں محلہ لنک روڈ انتہائی خستہ ہو چکا ہے۔ Dilapidated Link Road in Ganderbal Irks residents کئی بار ٹینڈرنگ کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بنا پر لنک روڈ کی مرمت نہیں کی گئی۔ مقامی باشندوں کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم توجہی کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل، خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث لوگوں کو مشکلات

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ قریب سات برس قبل سڑک کی تعمیر و توسیع کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ نے سڑک کی کھدائی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ملکیتی اراضی کو بھی سڑک میں شامل کر لیا۔ Dilapidated Link Road in Ganderbal Irks residents لوگوں کے مطابق سڑک کی تعمیر و کشادگی کے لیے انہوں نے اپنی اراضی وقف کی تاہم انکے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ نے محض نشاندہی کرکے اور سڑک کی کھدائی کے بعد علاقے کو پس پشت ڈال دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محض کچھ میٹر تک سڑک کی تعمیر کی گئی بعد ازاں نا معلوم وجوہات کی بنا پر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک بہتر ہونے کے بجائے مزید خستہ ہو گئی جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Dilapidated Pao Mohalla Kangan Link Roadمقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ سانہ 2018کے بعد قریب دو مرتبہ سڑک کی تعمیر کے لیے ٹینڈرنگ ہوئی تاہم انکے مطابق محض چند میٹر تک کام شروع کیے جانے کے بعد اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ خشک موسم میں گرد و غبار جبکہ بارشوں کے دوران کیچڑ سے لوگوں کے لیے سڑک پر کرنا محال ہو جاتا ہے جبکہ ڈھلان کے باعث سردیوں میں برفباری اور یخ پر پھسل کر کئی لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ Pao Mohalla Kangan Link Road Dilapidatedانہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران سڑک کی مرمت کے حوالے سے انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر کے چکر کاٹے تاہم یقین دہانیوں کے ساتھ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ افسران سمیت ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے سڑک کی جلد سے جلد مرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details