اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Bridges Cause of Concern: خستہ حال پُل سیاحوں کے لیے وبال جان - تھاجواس نالہ خستہ حال پُل

سونہ مرگ جیسے مشہور سیاحتی مقام اور اس کے دلفریب قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ Dilapidated Bridges Cause of Concern تاہم خستہ حال سڑکوں اور پلوں کے سبب انہیں سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

خستہ حال پُل سیاحوں کے لیے وبال جان
خستہ حال پُل سیاحوں کے لیے وبال جان

By

Published : Apr 21, 2022, 8:43 PM IST

وسطی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ کے تھاجواس نالہ پر بنے پانچ عارضی پلوں کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ Dilapidated Bridges of Thajwas, Sonamarg, Cause of Concern لکڑی کے بنے عارضی پل مقامی باشندوں سمیت سیاحوں کے لیے وبال جان بن چکے ہیں۔ خستہ حال پل کبھی بھی کسی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتے ہیں۔

خستہ حال پُل سیاحوں کے لیے وبال جان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ تھاجواس نالہ پر بنے لکڑی کے پل کئی برس قبل تعمیر کئے گئے ہیں۔ Dilapidated bridges of Thajwas, Sonamarg, Cause of Concern جن کی گزشتہ برس سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مرمت بھی کی تھی لیکن موسم سرما کے دوران شدید برفباری کی وجہ سے پل خستہ ہو چکے ہیں۔ وہیں ان پلوں پر روزانہ سینکڑوں سیاحوں اور سیاحت سے وابستہ لوگوں کا گزر ہوتا ہے۔ خستہ حال پلوں کے سبب نہ صرف سیاحوں اور مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ پل ڈہہ جانے یا ٹوٹنے سے جان و مال کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

سیاحت سے جڑے افراد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سونہ مرگ جیسے مشہور سیاحتی مقام اور اسکے دلفریب قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں، تاہم خستہ حال سڑکوں اور پلوں کے سبب انہیں سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ Dilapidated bridges of Thajwas Irks Touristsانہوں نے محکمہ سیاحت و انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’سیاحت کو فروغ، سیاحتی مقامات کی شانہ رفتہ بحال کرنے کے صرف بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، تاہم زمین سطح پر ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘ سیاحت سے جڑے لوگوں نے انتظامیہ سے تھاجواس، سونہ مرگ کے خستہ حال پلوں کی فوری طور مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details