محکمہ اطلاعات گاندربل نے شاہکار کلچر سوسائٹی کے اشتراک سےگاندربل ضلع کے مختلف مقامات پر لوگوں میں کوڈ-19 سے بچنے کیلئے بیداری مہم کے تحت سڑک پر کلچر پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ کوڈ-19 سے بچنے کیلئے عام لوگوں میں شعور اجاگر کریں۔
گاندربل: محکمہ اطلاعات کی جانب سے کوڈ-19 سے بچاؤ کےلیے بیداری پروگرام
کلچر پروگرام بنیادی طور پران مقامات پ منعقد کئے گئے جہاں لوگوں کا ہجوم تھا۔ یہ مقامات بہیمانہ، قمریہ پارک اوربس اسٹینڈ توحید چوک تھے جہاں ہر وقت لوگوں کی بھیڑ موجود رہتی ہے۔
محکمہ اطلاعات نے شاہکار کلچرسوسائٹی کے اشتراک سے سڑکوں پر کوڈ-19 سے بچنے کیلئے بیداری پروگرام منعقد کیا
اس موقع پر ڈی آئی سی گاندربل نے لوگوں میں چہرے پر لگانے کے لئے مفت ماسک تقسیم کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ سی اے بی کی پیروی کریں اور ویکسینیشن کروائیں۔
مقامی لوگوں نے ڈی آئی سی گاندربل کو سراہا۔اور ضلع کے دیگر حصوں میں بھی ایسے آگاہی پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا۔