گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس ٹریننگ سینٹر، ہاری پورہ، کے قریب آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک ڈھابہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جمعرات دوپہر کو پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ’’کرشنا ڈھابہ‘‘ میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے ڈھانچے کو اپنی زد میں لے لیا۔ Dhaba Gutted in Hari Pora Ganderbal
مقامی باشندوں نے فوری طور آتشزدگی کی اطلاع پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو دی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تھا تاہم آگ کی واردات میں دھابہ پوری طرح خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی کی واردات میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈھابہ میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔