گاندربل کے پاندچھ علاقے میں آج محکمہ ماہی پروری نے ماہی پروروں کےلیے ایک کیمپ لگایا، اس دوران کیمپ میں اس کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے مختلف معلومات فراہم کی گئی، کہ کس طرح سے مچھلیوں کی پیداوار میں اضافہ کرکے بے روزگار نوجوان نئی نئی حکمت عملی وضع کر سکتے ہیں۔
گاندربل : محکمہ ماہی پروری کی جانب سے ماہی گیروں کے لیے معلوماتی کیمپ کا انعقاد
اس موقع پر ان ماہی پروروں کے علاوہ ماہی گیروں کی بھی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی، تاکہ انہیں باضابطہ طور پر ماہی پروری کے بابت ٹریننگ دی جائے۔
اس موقع پر پروجیکٹ آفیسر محمد اشرف درزی نے بتایا کہ' ہمارا مقصد یہی ہے کہ نوجوان جو ماہی پروری کے پیشہ سے منسلک ہیں انہیں یہ معلقمات دی جائے کہ کس طرح سے وہ لوگ اپنے روزگار میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں اور کس طرح سے وہ اپنے ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی اس کاروبار سے جوڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ' پردھان منتری متسیا سمپادا یوجنا' کے تعلق سے بھی انہیں معلومات فراہم کی گئی، اور انہیں کہا گیا کہ کس طرح سے محکمہ ماہی پروری آپ کو مکان بنانے یا کشتی کےلیے درکار سازوسامان کے لیے مالی تعاون دے سکتا ہے۔