گاندبل: ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل، کریتکا جیوتسنا نے یہاں مامر میں منعقدہ بلاک دیوس کی کارروائی کے دوران لوگوں کے مسائل سنیں۔ کنگن سب ڈویژن کے لوگوں اور پی آر آئیز کی ایک بڑی تعداد نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام میں شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مطالبات اور شکایات کو پیش کیا۔ پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگوں نے پانی اور بجلی کی فراہمی میں اضافہ، ارہاما، مانیگام، پٹھان محلہ کے مڈل اسکولوں میں عملے کی کمی، چتھرگل کے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن، مامر اعوان پتی روڈ کی جلد تکمیل، گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کا مطالبہ کیا DDC Ganderbal Faced Public Issues in Kangan۔
مامر میں آبپاشی کی نہروں کی جلد از جلد صفائی، اور عوامی اہمیت کے دیگر ترقیاتی مسائل ڈپٹی کمشنر کے زیر غور لاۓ گئے۔ مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ڈی ڈی سی نے موقع پر ہی بہت سی شکایات کا ازالہ کیا اور اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو ان کے جلد ازالے کے لیے متعدد ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی تمام حقیقی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔