اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کا دورہ کیا

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ چیئرپرسن نزہت اشفاق نے کالج کی تمام فیکلٹیوں کا دورہ کیا اور میڈیکل افسران پر زور دیا کہ وہ جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ آیوش کے اصولوں اور طریقوں پر مبنی مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی جاسکے۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کا دورہ کیا
ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کا دورہ کیا

By

Published : Sep 15, 2021, 10:21 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گاندربل میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ چیئرپرسن نزہت اشفاق نے آج یونانی میڈیکل کالج نواب باغ (گاندربل) کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس دوران تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کا دورہ کیا

چیئرپرسن نے کالج کی تمام فیکلٹیوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے میڈیکل افسران پر زور دیا کہ وہ جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ آیوش کے اصولوں اور طریقوں پر مبنی مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی جاسکے۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے طلبا کے ساتھ بات چیت بھی کی اور مختلف مسائل کے بارے میں مریضوں کی سماعت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے ہدایات دیں۔


اس دوران اس علاقے کے بہت سے وفود نے ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن گاندربل سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مقامی لوگوں کو ملازمت میں ترجیح دی جائے کیونکہ انہوں نے اپنی زمین عطیہ کی ہے، جسے جانوروں کے چرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وادیٔ کشمیر کی پہلی آرٹ گیلری سے شائقین خوش



ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت نے انہیں یقین دلایا کہ مرکزی وزیر کے دورے کے دوران وہ اس مسئلے کو اٹھائیں گی اور اپنی تمام کوششیں کریں گی۔

دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آئی ایس ایم اور دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details