گاندربل:ضلع انتظامیہ گاندربل نے گورنمنٹ ہائی سکول پتی یار مقام میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا انعقاد عمل میں لایا۔ بلاک دیوس کی صدارت ڈی ڈی سی چیئر پرسن گاندربل، نزہت اشفاق، نے کی۔ بلاک دیوس میں مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود اور پی آر آئی ممبران کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ عوامی وفود، پی آر آئی ممبران نے بلاک دیوس کے دوران افسران کو اپنے اپنے علاقوں سے متعلق لوگوں کی فلاح و بہبود کے مختلف مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ DDC Chairperson Ganderbal Chairs Block Diwas
پروگرام میں اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی، اے ایس پی گاندربل، فیروز احمد بیٹی ، ڈی ایف او سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل، تحصیلدار لار، بی ڈی او لار اور دیگر ضلع اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی۔ بلاک دیوس کی کارروائی کے دوران پی آر آئی ممبران، مقامی باشندوں نے بہتر سڑکوں، پانی اور بجلی کی فراہمی میں اضافہ، صحت کی بہتر سہولیات اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل سے متعلق کئی شکایات افسران کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کو یقین دلایا گیا کہ اُن کے مسائل کو فوری طور حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔