گاندربل: جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے شروع کیے گئے بلاک ہیلتھ میلہ اقدام کے ایک حصے کے طور پر، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل، کریتکا جیوتسنا اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل، نزہت اشفاقنے آج یہاں ضلع گاندربل کے لار میں ضلع کے تمام بلاکوں کے سرپنچوں کے ساتھ بات چیت کا پروگرام منعقد کیا۔ بلاک ہیلتھ میلہ میں مختلف قسم کے اسٹال لگائے گئے تھے اور ہیلتھ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں کئی ڈاکٹرز بھی موجود تھیں، مریضوں کو مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئی اس دوران چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر افروزہ نے مختلف اسکیموں سے لوگوں کو آگاہ کیا اور لوگوں کو بتایا کہ ان اسکیموں کے فائدے اٹھائیں۔ DDC Chairperson DC inaugurate Health Mela
پروگرام کے دوران، سرپنچوں نے ڈی ؎ سی کو پانی کی فراہمی اور بجلی کی سپلائی، سڑکوں کی میکڈمایزیشن، آبپاشی کی نہروں کو صاف کرنے، اسکولوں میں عملے کی کمی، کنگن میں کمیونٹی ہال اور پبلک پارک اور عوامی اہمیت کے دیگر مطالبات سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی ڈی سی نے پی آر آئی کی طرف سے پیش کیے گئے تمام مسائل اور مطالبات کو تحمل سے سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق اٹھائے گئے مسائل/شکایات کی فہرست تیار کریں جنہیں جلد از جلد حل کیا جائے۔ Health Mela in Lar Ganderbal