ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتی سینا نے کہا کہ ضلع میں مجموعی طور پر مثبت معاملات کی شرح صرف 0.38 فیصد رہ گئی ہے اور ضلع میں اَب صرف 39 فعال معاملات ہیں۔ تاہم انہوں نے عوام سے غفلت برتنے سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کورونا مخالف ٹیکہ کاری کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 45برس سے زائد عمر کے بیشتر افراد کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا دوسرا ڈوز لینے میں بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہیں، ان کے مطابق 18برس سے زائد عمر کے افراد ہنوز کورونا مخالف ویکسین کے لیے از خود سامنے نہیں آ رہے۔