ضلع ترقیاتی کمشنر گاندر بل نے عوام سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے لوگوں خاص کو نوجوانوں سے کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کی اپیل کی۔
ڈی سی گاندربل کی نوجوانوں سے کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کی تلقین ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتی سینا نے کہا ہے کہ ضلع میں مثبت معاملات میں کمی آنے اور بندشوں میں رعایت کے ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے ضلع کے عوام سے مرتب کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنائے جانے کی عوام سے تلقین کی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ مثبت معاملات کی شرح میں مسلسل کمی کے بعد لاک ڈائون اور پابندیوں میں بھی ڈھیل دی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بعض افراد کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں نہیں لاتے۔
مزید پڑھیں: گاندربل: چھترگل علاقے میں گھر گھر جاکر ویکسینیشن کا عمل جاری
انہوں نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا جس کے باعث لوگوں کو رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے وہیں انہوں نے عوام سے کورونا مخالف ٹیکہ لگانے کی بھی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں 94مقامات پر کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے ضلع گاندربل کے لوگوں خاص کر نوجوانوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور از خود سامنے آکر کرونا مخالف ٹیکہ لگانے کی اپیل کی۔