اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی گاندربل:کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے - urdu news

جموں کشمیر کے ضلع گاندربل کے ڈپٹی کمشنر کرتیکا جیوتسنا نے پریس کانفرنس کے دوران ضلع میں کورونا سے متعلق اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ایس او پیز پرسختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈی سی گاندربل:کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے
ڈی سی گاندربل:کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے

By

Published : Aug 3, 2021, 5:26 PM IST

ڈپٹی کمشنر گاندربل نے کووڈ کے موجودہ حالات اور ضلع میں کورونا پر قابو پانے کی کوششوں کے بارے میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔تفصیلات دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ مثبت کیسوں کی شرح میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔

ڈی سی گاندربل:کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے

جبکہ پچھلے ہفتے مثبت شرح 0.38 فیصد تھی جو اب 0.44 فیصد ہے اس کے علاوہ پچھلے ہفتے 44 کیسز تھے جو اس ہفتے بڑھ کر 60 ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے کشمیر ڈویژن میں کچھ اضلاع میں مثبت کی شرح میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے اور گاندربل بھی ایسے ہی اضلاع میں شامل ہے۔جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ لوگ ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہیں کر رہے ہیں۔

پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ کووڈ کو مکمل طور پر کم نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھتا اور مزید کہا کہ یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ضلع میں COVID کو کم کرنے کے لیے ایس او پیز کی سختی سے پیروی کریں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کووڈ ایس او پیز پر عمل نا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Educational Institutions: جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے میں مزید توسیع

ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ڈی سی نے کہا کہ تقریبا 31 فیصد آبادی کو 18-44 سال کی عمر کے درمیان پہلی خوراک دی جاتی ہے جبکہ 40 فیصد سے زائد آبادی جن میں 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگ ہیں۔ ان کو دوسری خوراک بھی دی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details