سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ Srinagar-Leh National Highway پر برف صاف کرنے کی کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتسنا نے آج علی الصبح سونمرگ زوجیلا روڈ کا دورہ کیا اور زوجیلا پاس پر سڑک کی صفائی کے آپریشن کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران بی آر او یعنی بارڈر روڈس آرگنائزیشن حکام نے ڈی سی کو سڑک کی موجودہ حالت اور سونمرگ کی طرف زیرو پوائنٹ تک زوجیلا پاس پر برف صاف کرنے کے آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔
زوجیلا درہ کھولنے کے حوالے سے بیکن حکام کا کہنا تھا کہ زیرو پوائنٹ تک برف کی صفائی تقریباً ہو چکی ہے لیکن حالیہ برفانی تودے کے باعث سڑک کو کھولنا ممکن نہیں ہے اور زوجیلا پاس کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا، لیکن پہلے سڑک کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔