اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free e-rickshaw Service in Ganderbal: گاندربل میں این جی او نے مفت ای رکشہ سروس کا آغاز کیا - Deputy Commissioner of Ganderbal

گاندربل میں آتھروٹ نام کی این جی او نے مریضوں اور خدمت گزاروں کے لیے مفت ای رکشہ سروس کی شروعات کی ہے، جس کا افتتاح گاندبل کے ڈی سی شیامبیر نے فیٹہ کاٹ کر کیا NGO Launches Free e-rickshaw Service in Ganderbal۔ گاندربل کے ڈپٹی کمشنر نے مفت ای رکشہ سروس کا افتتاح کیا

Free e-rickshaw service in Ganderbal
Free e-rickshaw service in Ganderbal

By

Published : May 27, 2022, 3:50 PM IST

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ڈپٹی کمشنر شیامبیر نے ضلع ہسپتال گاندربل میں عام لوگوں کے لیے مفت ای رکشہ سروس کا افتتاح کیا۔ یہ مفت ای رکشہ سروس این جی او آتھروٹ کی ایک پہل ہے جو ان مریضوں اور خدمت گزاروں کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ہے جنہیں قومی شاہراہ اور دور دراز سے ضلع ہسپتال تک پیدل جانا پڑتا ہے۔ اس موقع پر بشیر ندوی، چیئرمین آتھروٹ نے ڈی سی کو بتایا کہ یہ ای رکشے لوگوں کو مفت خدمات فراہم کریں گے Ganderbal Deputy Commissioner inaugurates free e-rickshaw service۔

ویڈیو دیکھیے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ای رکشا کی خریداری کی لاگت 1.20 لاکھ روپے ہے اور فی چارج 70 کلومیٹر کا مائلیج فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں ضلع ہسپتال میں چارجنگ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ڈی سی نے این جی او آتھروٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مریضوں کے ساتھ ساتھ اٹینڈنٹ کے لیے مین روڈ سے ہسپتال تک سفر کو آسان بنائے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلع ہسپتال کا دورہ کرنے کے دوران اس سروس سے استفادہ کریں۔

مزید پڑھیں:

ڈپٹی کمشنر نے میڈکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال اور چیئرمین آتھروٹ کے ساتھ ہسپتال کے احاطے میں ای رکشہ میں ایک مختصر سواری بھی کی تاکہ اس کے آرام اور مضبوطی کی جانچ کی جا سکے۔ اس موقع پر ایم ایس، ڈی ایچ، ڈاکٹر نکہت، چیئرمین آتھروتھ، بشیر ندوی، اور سول سوسائٹی کے کنوینر ڈاکٹر خورشید اور ضلع ہسپتال کے افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details