ڈپٹی کمشنر گاندربل، شفقت اقبال جو چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھی ہیں، نے آج ضلع میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت عملے کی تقرریوں سے متعلق طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
اس میٹنگ میں سی پی او گاندربل، سی ایم او گاندربل، ایگزیکٹو انجینئر آر ڈبلیو گاندربل، ای او بلدیہ، ایگزیکٹو انجینئر جلشکتی گاندربل، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ، بی ایم اوز، بی ڈی سی چیئر پرسن گاندربل، پروگرام منیجر ایچ او پی وایل گاندربل نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران سی ایم او گاندربل نے آگاہ کیا کہ جنرل نرسوں، فارماسسٹس، کونسلرز، سسٹر ٹیوٹر، لیب اسسٹنٹ وغیرہ سمیت مختلف زمروں میں این ایچ ایم کے تحت مختلف آسامیاں پُر کی جائیں گی جس کے لئے ضلع کے مختلف امیدواروں نے درخواست دی ہے۔