گاندربل:حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے شروع کیے گئے ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ڈی سی گاندربل کریتکا جیوتسنا نے کانفرنس ہال منی سیکرٹریٹ، گاندربل میں ضلع کے تمام بلاکس کے سرپنچوں کے ساتھ بات چیت کا ایک پروگرام منعقد کیا۔ DC Ganderbal Chairs Block Diwas بات چیت کے پروگرام کے دوران، سرپنچوں نے ڈی ڈی سی کو پانی کی فراہمی اور بجلی کی سپلائی، سڑکوں کی میکڈمائزیشن، آبپاشی کی نہروں کو صاف کرنے، اسکولوں میں عملے کی کمی سمیت مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
پی آر آئی ممبران کی جانب سے کنگن میں کمیونٹی ہال اور پبلک پارک کے علاوہ عوامی اہمیت کے حامل دیگر مطالبات حکام کے سامنے رکھے۔ Block Diwas in ganderbalڈی سی نے پی آر آئی ممبران کی جانب سے اجاگر کیے گئے تمام مسائل کو سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ہدایت دی کی کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق بیان کیے گئے مسائل/شکایات کی فہرست تیار کریں تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جا سکے۔