ضلع گاندربل میں ٹیکہ کاری مہم مکمل ہونے پر محکمہ صحت اور اس سے وابستہ دیگر محکموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نامہ نگاروں کو اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'گذشتہ تین ماہ سے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں پہلے مرحلے کے تحت 45 سال عمر والے افراد کو کوڈ-19 سے بچنے کے لیے ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی تھی جن کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے کو پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم 100 فیصدی مکمل کرلی گئی۔