ڈپٹی کمشنر گاندربل، کرتیکا جیوتی سینا نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ضلع میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے مثبت معاملات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
پریس بریفنگ کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں میں وبائی مرض کے حوالے سے مثبت کیسوں میں کافی حد تک بہتری آرہی تھی لیکن اس ہفتے مجموعی طور پر مثبت کیسوں کی شرح میں قدرے اچھال دیکھنے کو ملا ہے جو حوصلہ افزا علامت نہیں ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط (سی اے بی) پر سختی سے عمل کریں۔