اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل کی سڑکیں کب تک رہیں گی خستہ حال؟

ٹرانسپورٹروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے، حکام نے آئندہ ہفتے مرمتی کے کام کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

damage road
damage road

By

Published : Jun 29, 2020, 2:26 PM IST

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں بیشتر شاہراہوں کی خستہ حالی سے لوگوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صفاپورہ سے گاندربل کی سڑک پر گڈھوں کے باعث سفر کرنا دشوار ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں مقامی باشندوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا لیکن انتظامیہ نے اس جانب توجہ نہیں کی۔

گاندربل کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار

مقامی لوگوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ان سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان سڑکوں کی حالت خستہ ہو چکی ہے اور ہمیں کافی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر منٹوں کا سفر طے کرنے کے لئے گھنٹوں کا وقت ضائع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سڑک حادثے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔

مقامی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ایسی حالت میں انہیں کافی نقصان ہوتا ہے، کیونکہ انہیں سڑک حادثے کا خدشہ بھی ہوتا ہے اور ان کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر سجاد احمد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ گاندربل سے صفاپورہ تک سڑک کا کام نئے ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details