اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈیلی ویجیز ملازمین کا تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ - محکمہ سوشل فارسٹری

گاندربل: محکمہ سوشل فوریسٹری میں کام کرنے والے درجنوں ڈیلی ویجیز ملازمین اپنی تنخواہ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈیلی ویجیز ملازمین کا تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ
ڈیلی ویجیز ملازمین کا تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 23, 2020, 2:06 PM IST

محکمہ سوشل فارسٹری کے کمپا اسکیم میں کام کرنے والے ڈیلی ویجیزر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پچھلے 14 مہینوں سے ان کی ماہانہ اجرت بحال نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ملازموں اور ان کی افراد خانہ پریشان حال ہے'۔

ڈیلی ویجیز ملازمین کا تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ وہ کسی طرح کرائیں کے لیے ایک دوسرے سے ادھار پیسے لاکر دفتر میں پہنچ جاتے ہیں اور دن بھر کام کرنے کے بعد واپس خالی ہاتھ اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف مرکزی سرکار بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے کہ ضرورت مند لوگوں کو کھانے پینے کے لیے سازو سامان اُنکے گھر پہنچا جائے گا تاہم وہیں دوسری طرف ہم جیسے ملازمین دن رات کام کاج کرنے کے بعد بھی اپنی مہانا اجرت سے محروم ہے۔

ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُنکی تنخا جلد سے جلد اجراء کی جائیں تاکہ وہ بھی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عید منا سیکھئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details