اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cyber Crimes 'انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے' - جموں و کشمیر نیوز

ملک بھر میں ان دنوں سائبر کرائم میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سائبر کرائم کی روک تھام اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے اس ضمن میں پروگرامز منعقد کیے گئے۔ Cyber Crimes

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 8, 2023, 12:55 PM IST

گاندربل: سائبر کرائمز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گاندربل پولیس نے گنڈ کے گورنمنٹ ہائیر سکنڈری اسکول میں سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اطلاعات کے مطابق آئے روز سائبر فراڈ کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئی ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن گنڈ نے بائیر سیکنڈری میں ایک روزہ سائبر کرائم سے متعلق ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ایس ایچ او گنڈ سمیت دیگر پولیس افسران مقامی معزز شہری، نوجوان اور طلباء شامل تھے۔

پروگرام میں موجود تمام شرکاء کو مختلف قسم کے سائبر خطرات/جرائم جیسے چوری، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، پورنوگرافی، OTP فراڈ وغیرہ کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر پولیس افسران نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ محفوظ براؤزنگ کی عادتیں اپنائیں، انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے وقت مشکوک ویب سائٹس سے گریز کریں۔ انہوں نے شرکاء سے OTP یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈز شیئر نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں ڈیجٹل چوری اور سائبر گھوٹالوں کے واقعات میں اضافہ

افسران نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے۔ شرکاء کو نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی خبردار کیا گیا۔ آخر میں شرکاء نے سائبر بیداری پروگرام کے انعقاد پر پولیس کی ستائش کی اور امید ظاہر کی اس طرح کے دیگر بیداری پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details