گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 118 بٹالین کی جانب سے گنڈ، کنگن علاقے میں ’’جشن چلہ کلان‘‘ کے تحت تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں سی آر پی ایف اہلکاروں، افسران، مقامی باشندوں کے علاوہ طلباء و طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کی جانب سے پروگرام میں آئے طلباء و طالبات کیلئے رنگا رنگ پروگرامز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور طلبہ نے بھی گلوکاری، ڈانس، پینٹنگ اور تقریر بازی کے مقابلوں میں شرکت کی۔ CRPF holds Jashn e Chillai Kalan in Ganderbal
سی آر پی ایف کی جانب سے بہترین کار کردگی کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ سی آر پی ایف کے افسران نے کہا کہ ’’ایسے پروگرامز منعقد کرنے کا مقصد سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کئے جائیں گے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع اور پلیٹ فراہم مہیا ہو سکے۔