اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: سی آر پی ایف نے غیر مقامی باشندوں کو راشن فراہم کیا - Migrant Workers

سی آر پی ایف کی 115بٹالین نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں لاک ڈائون کے دوران کسمپرسی کی زندگی گزار رہے غیر مقامی باشندوں کو راشن کٹس فراہم کیے۔

گاندربل: سی آر پی ایف نے غیر مقامی باشندوں کو راشن فراہم کیا
گاندربل: سی آر پی ایف نے غیر مقامی باشندوں کو راشن فراہم کیا

By

Published : Jun 22, 2021, 6:11 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے عائد لاک ڈائون کے سبب جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی وہیں غیر مقامی باشندوں کو اس دوران مالی مسائل سمیت کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

گاندربل: سی آر پی ایف نے غیر مقامی باشندوں کو راشن فراہم کیا

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 115بٹالین نے غیر مقامی باشندوں (Migrant Workers) کو راشن کٹس فراہم کئے۔

سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے افسران کا کہنا تھا کہ غریب اور مفلس افراد خصوصا غیر مقامی مزدوروں کو درپیش مسائل کے پیش نظر انہوں نے راشن کٹس تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں:گاندربل: غرقاب نوجوان کی لاش بازیاب

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ راشن میں چاول، آٹا، دال، چینی، چاے کی پتی سمیت مختلف مصالحہ جات تقسیم کیے گئے۔ انہوں کے کہا کہ اس سے قبل سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

راشن حاصل کرنے والے غیر مقامی مزدوروں نے سی آر پی ایف کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی غریب عوام کی بہبود کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے جانے کی خواہش ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details