اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں چھاپے کے دوران منشیات فروش گرفتار - کشمیر منشیات فروش گرفتار

police arrested drug peddler in ganderbal وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں جموں و کشمیر پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد چھاپے مار کر منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

گاندربل میں چھاپے کے دوران منشیات فروش گرفتار
گاندربل میں چھاپے کے دوران منشیات فروش گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 6:53 PM IST

گاندربل (جموں کشمیر) :گاندربل پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک ’’بدنام‘‘ منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن گاندربل کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ فیروز احمد بھٹ ولد حبیب اللہ بھٹ ساکنہ بملورہ، گاندربل نامی ایک باشندہ منشیات فروشی میں ملوث ہے اور اس نے اپنی دکان سے مقامی نوجوانوں کو منشیات فروخت کر رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے دکان پر چھاپہ مارا۔

گاندربل پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران دکان سے ممنوعہ ادیوات ریکوف کی 12 بوتلیں ( ہر ایک 100 ملی لیٹر ) اور 30 بکس 3000 ٹپینٹا ڈول 100 ملی گرام کی ٹکیاں، جو کہ دکان کے اندر چھپائی گئی تھی بر آمد کی گئیں۔ پولیس نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی موجودگی میں منشیات کو ضبط کر لیا اور ملزم منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر نمبر 202/333، قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ گاندربل پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک گاندربل کے خواب شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے اس طرح کی کارروائیں جاری رہیں گی۔ تاہم انہوں نے عوام سے اس ضمن میں پولیس کو تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:Drug Peddler’s Property Attached: سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں رواں برس سو سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ دو درجن کے قریب عادی مجرموں اور بدنام منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی ضبط کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details